245

اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کو جہلم سے لاوہ تعینات کردیا گیا،عوامی و سماجی حلقوں کا نئے اسسٹنٹ کمشنر کا خیرمقدم

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد کو جہلم سے لاوہ تعینات کردیا گیا،عوامی و سماجی حلقوں کا نئے اسسٹنٹ کمشنر کا خیرمقدم،

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جہلم ذوالفقار احمد کا جہلم سے تحصیل لاوہ تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ قبل ازیں تحصیل لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد نذیر فرائض سرانجام دے رہے تھے جنہیں تقریباً دو ماہ قبل لاوہ سے تحصیل ڈسکہ میں تعینات کیا گیا ہے۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے نئے تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر کا خیر مقدم کرتے ہوئیے امید ظاہر کی کہ وہ نوزائیدہ تحصیل لاوہ کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں