249

ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر چوہدری فیاض کی کامیاب کاروائی فخر آباد چیک پوسٹ پر ملزم دو کلو چرس سمیت گرفتار

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر چوہدری فیاض کی کامیاب کاروائی فخر آباد چیک پوسٹ پر ملزم دو کلو چرس سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر چوہدری فیاض و انچارج فخر آباد چیک پوسٹ مبارک علی اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر راولپنڈی سے میانوالی جانے والی بس کو روک کر فخر آباد چیک پوسٹ پر جب سواریوں کی تلاشی لی تو دوران تلاشی ایک شخص نصیب اللہ ولد عبدل سکنہ کلی محمد حسن ٹھیکیدارچمن ضلع قلعہ عبداللہ بلوچستان سے دو کلوگرام چرس برآمد ہوئی ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا گھر جیل ہے عوام کی زندگیوں کو تباہ کرنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں چکڑالہ کو امن کا گواراہ بنانا میرا مشن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں