280

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر قائم متعددہوٹلز کھانوں کے شائقین کو بیماریوں کے تحفے دینے لگے ،غیر معیاری مصالحہ جات ،آ ئل اور باسی گوشت کا استعمال عروج پر،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بے سود

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر قائم متعددہوٹلز کھانوں کے شائقین کو بیماریوں کے تحفے دینے لگے ،غیر معیاری مصالحہ جات ،آ ئل اور باسی گوشت کا استعمال عروج پر،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بے سود ،متاثرین سراپا احتجاج ۔تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بنائے گئے ہوٹلز پر تیار کیے جانے والے کھانوں میں غیر معیاری مصالحہ جات

اور آ ئل استعمال کیا جا رہا ہے اور کھانوں کے شائقین کے غیر معیاری کھاناکھانے سے پیٹ کی بیماریاں انکو تحفہ میں دی جا رہی ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی چیکنگ بھی غیر معیاری کھانوں کی روک تھام نہ کر سکی اور شا ئقین کو باسی گوشت کھلانے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔کھانوں کے شا ئقین نے بتایا ہے کہ کئی ایسے ہوٹل ہیں جہاں غیر معیاری مصالحہ جات ،آ ئل کیساتھ باسی گوشت بھی استعما ل کیا جا رہا ہے جس سے کھانوں کے شائقین گھر کی بجائے ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں ۔کھانوں کے شائقین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ غیر معیاری کھانے تیار کرنے والے ہو ٹلز کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے عبرت ناک سزا دی جا ئے تا کہ کو ئی باسی گوشت یا غیر معیاری آ ئل استعمال کر نے کی جرات نہ کر ے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں