176

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو تلہ گنگ کا گراؤنڈ انتظامیہ کی عدم توجہ سے گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل،ر مچھروں کی افزائش نسل کا بہترین ذریعہ بن گیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو تلہ گنگ کا گراؤنڈ انتظامیہ کی عدم توجہ اور کام کرنے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ پر گزارہ کرنے کی عادت کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصے سے سیورج کا گندہ پانی داخل ہونے کی وجہ سے گندہ جوہڑ بنا ہوا ہے ، جہاں پر گندگی ، کانٹے دار پودوں اور گندے پانی کا راج ہے

اور مچھروں کی افزائش نسل کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو گرلز اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو بوائز میں مچھروں اور دیگر حشرات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کو خطرناک قسم کی بیماروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان حشرات کی وجہ سے سکول میں بیٹھنا بھی کسی عذاب سے کم نہیں جبکہ اس گند ے جوہڑ کی وجہ سے زیر زمین پانی میں بھی کئی قسم کے جراثیم شامل ہونے کا اندیشہ ہے مگر اس سب کے باوجود تلہ گنگ کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والے تلہ گنگ کے ایم این اے ، ایم پی اے ، اور دیگر مقامی انتظامیہ نے ان جانب توجہ ددینا گناہ سمجھ رکھا ہیاور صرف زبانی جمع خرچ پر گرازہ کر رہے ہیں اس حوالے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ افتتاح اورمفت کی واہ واہ کے شوق میں عوام کے لاکھوں روپے لگا کر یہ گراؤنڈ تعمیر تو کر دیا گیا تھا مگر اب اس پر توجہ دینا کسی کو گوارہ نہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ گھروں میں جبکہ ہمارے بچے سکولوں میں بھی مچھروں کے عذاب سے دوچار ہیں اہل محلہ نے انتظامیہ سے کام نہ کرنے کی قسم توڑ کر اس گراؤنڈ پر بھی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں