250

دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ملکوال روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی ، کھنڈرات بنا روڈ اور گندگی سے اٹے نالے اہل علاقہ کے لیے وبال بن گیا،علاقہ مکین سراپا احتجاج

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ملکوال روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی ، کھنڈرات بنا روڈ اور گندگی سے اٹے نالے اہل علاقہ کے لیے وبال بن گئے ، مقامی انتظامیہ صرف وعدے کر کے بھو ل جانا جانتی ہے کام کرنا تو گناہ سمجھا جاتا ہے اہل علاقہ ، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے اور دیگر مقامی

انتظامیہ کے کئی بار دعوؤں اور تاحال وفا نہ ہونے والے وعدوں کے باجود ملکوال روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی، جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کھنڈرات بنا روڈ اور گندگی سے اٹے نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے جو کہ اکثر اوقات گندگی سے اٹے ہونے کی وجہ سے ابل پڑتے ہیں اور ملکوال روڈ اس وجہ سے اکثر تالاب سا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہانا ہے کہ تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ہمیشہ سے ہی سوتیلی ماں والا سلوک ہی رواں رکھا ہے اور ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے روڈ کی تعمیر پر بلندوبانک دعوؤں اور جھوٹے وعدوں کے انبار لگانے کے باوجود روڈ کی تاحال تعمیر نہ کی جا سکی کیوں کہ ہماری مقامی انتظامیہ صرف وعدے کر کے بھو ل جانا جانتی ہے کام کرنا تو گناہ سمجھا جاتا ہے، اہلیان ملکوال روڈ نے ایم این اے ، ایم پی اے سمیت مقامی و اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان علاقہ کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے اور اپنے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے ملکوال روڈ کی فوری تعمیر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں