922

تحصیل لاوہ میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما ملک اﷲ یارخان دندہ شاہ بلاول کے صاحبزادوں ملک محمد شعیب اور ملک محمد ذوہیب کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی شرکت

لاوہ(تحصیل رپورٹر)تحصیل لاوہ میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما ملک اﷲ یارخان دندہ شاہ بلاول کے صاحبزادوں ملک محمد شعیب اور ملک محمد ذوہیب کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ملک اﷲ یارخان رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) کے دونوں بیٹوں ملک محمد شعیب اور ملک محمد ذوہیب کی دعوت ولیمہ ایک بہت بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی،سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق ، سابق ایم پی اے کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان، سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن، چیئرمین ایم سی لاوہ ملک قدیر الطاف، وائس چیئرمین ایم سی لاوہ ملک آصف نواز، ممبر میونسپل کمیٹی ملک حسن احمد،ڈاکٹر عامر اعوان، ملک خلاص خان، ظفر علی خان، ملک خدا بخش، چوہدری غلام ربانی،حاجی طلحہ زبیر،حاجی عمر حبیب، ملک ریاض اکوال، ملک حق نواز، حاجی ملک قطب خان، سید باقر حسین شاہ، قاسم نیازی، مستان خان، ملک اﷲ یارخان نمل،نوابزادہ ملک زاہد مبارز، ڈاکٹر شاہنواز ممبر ایم سی لاوہ سمیت علاقہ بھر کے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی وغیرمقامی افراد نے شرکت کی۔اے ایس پی تلہ گنگ اور ایس ایچ او تھانہ لاوہ کے حکم پر اے ایس آئی ملک نذر کی نگرانی میں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں