207

فرینڈز سوسائٹی تلہ گنگ کی جانب سے تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بڑھتے حادثات کے پیش نظر ہفت روزہ آگاہی مہم شروع

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) فرینڈز سوسائٹی تلہ گنگ کی جانب سے تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بڑھتے حادثات کے پیش نظر ہفت روزہ آگاہی مہم شروع کر دی ہے

۔فرینڈز سوسائٹی کے روح رواں محمد حسین اعوان کے مطابق اس مہم میں بینرز،پمفلٹ اور وفود کے ذریعے عوام الناس ،ٹرانسپورٹرز اور تلہ گنگ کے اسٹیک ہولڈرز تک تلہ گنگ میانوالی روڈ پربڑھتے ہوئے حادثات پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ون وے کرنے کا مطالبہ کیا جا رہاہے ۔عوام حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس مہم کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں