298

چینجی بھلومار روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔ کوئی ٹس سے مس نہیں۔

چینجی(امیر احسان اللہ)چینجی بھلومار روڈ پر شدید ٹریفک جام سے عوام اذیت میں مبتلا رہتے ہیں۔ کوہٹیڑہ اور بھلومار کو جانے والے چنگ جی رکشے بیچ سڑک کھڑے رہتے ہیں جو آمدورفت

کو شدید متاثر کرتے ہیں۔ چینجی اڈہ پر ٹرانسپورٹ مافیا نے اپنی سلطنت قائم کر رکھی ہے اور کچھ مقامی وڈیروں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ چئرمین یونین کونسل بھلومار اس حوالے سے مکمل خاموش ہیں یا دوسرے لفظوں میں ان کی کوئی سنتا ہی نہیں۔ انتظامیہ نے کبھی اس حوالے سے کوئی ٹھوس طریقہ کار وضع نہیں کیا ۔ عوامی حلقوں میں شدید بے چینی ہے اور یہی صورتحال برقرار رہی تو کسی وقت کوئی جھگڑا بن سکتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک کے اس مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں