173

صحافیوں کی نمائندہ تنظیم الوجود کے تنظیمی اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی اور فنانس کمیٹی کی منظوری، دیگر اہم فیصلے

تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)صحافیوں کی نمائندہ تنظیم الوجود کے تنظیمی اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی اور فنانس کمیٹی کی منظوری دیدی گئی۔ میڈیا کوآرڈی نیٹر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا چناﺅ بھی عمل میں لایا گیا۔ تین نئے ممبران کی ممبر شپ کنفرم کر دی گئی۔ دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس زیر صدارت صدر آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ (الوجود) محمد شفیق ملک منعقد ہوا، جنرل سیکرٹری محمد ریاض انجم نے تفصیلی ایجنڈا پیش کیا۔ اس موقع پر

عبدالغفور منہاس کو میڈیا کوآرڈی نیٹر اور پیر طارق مرتضیٰ ہاشمی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ جبکہ اظہر کہوٹ ،عبدالغفار پارس اور خالد ملک کی ممبر شپ کنفرم کر دی گئی۔ اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں یٰسین چوہدری، ایم اسحاق حسرت، ریاض بٹ، چوہدری غلام ربانی، مقصود حسین جراح،، ایم رحمان اور نعمان لاوہ کو ممبر نامزد کیاگیا۔ ایڈوائزری کمیٹی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے اور نئی ممبر شپ کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے عمل میں لائے گی۔ فنانس کمیٹی میں یٰسین چوہدری اور محمد ریاض انجم کو شامل کیاگیا۔ اس موقع پر دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے جنہیں اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ جن ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ان میں شفیق ملک،محمد ریاض انجم، فاروق عابد لاوہ، عثمان اعوان، مرتضیٰ انجم ملک، برہان غنی راجہ، نذر حسین چوہدری، حافظ قمر زمان لاوہ،عامر نواز تلہ گنگ ، ایم اسحاق حسرت، ایم رحمان، محسن جعفری، یٰسین چوہدری، پیر طارق مرتضیٰ ہاشمی، حاجی ظفر اقبال، ڈاکٹر محبوب حسین جراح اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں