171

صحافیوں کی نمائندہ تنظیم الوجود کے عہدےداران و ممبران نے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ کا دورہ،مختلف شعبوں کامعائنہ

تلہ گنگ(عامر نواز اعوان)صحافیوں کی نمائندہ تنظیم الوجود کے عہدےداران و ممبران نے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ کا دورہ کیاجہاں پر چیئرمین بن قطب فاﺅنڈیشن بشیر ملک نے الوجود کے عہدےداران و ممبران کو بیگم نور میموریل ہسپتال کے مختلف شعبوں کامعائنہ کرایا اور بتایا کہ بیگم نور

میموریل ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے قائم کیاگیا ہے۔ اور یہاں پر وہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو اسلام آباد اور دیگر بڑے اداروں میں بھی فراہم نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے بتایا کہ بیگم نور میموریل ہسپتال200بیڈز پر مشتمل ہے جبکہ آنے والے دنوں میں نرسنگ کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہاہے۔رورل ایریا میں طبی سہولیات کی فراہمی ان کا خواب تھا جو انہوں نے بیگم نور میموریل ہسپتال کی صورت میں عمل میں لایا ہے۔ الوجود کے ممبران نے ملک بشیر کی دکھی انسانیت کی خدمات اور بیگم نور میموریل ہسپتال کے قیام کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر الوجود تنظیم کے ممبران اور بن قطب فاﺅنڈیشن کے درمیان علاج معالجہ کے لیے معاملات طے پائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں