344

مقامی سیاسی لیڈاران کی اپنی پارٹی وابستگی سے ہٹ کر دیگر مختلف سیاسی پارٹیوں سے اندون خانہ خفیہ رابطے ،مختلف سیاسی شخصیات کے بے سر وپادعوے

تلہ گنگ ( محمود علی شاکر ) نئی حلقہ بندیوں کے تحفظات و خدشات پارٹیوں کی غیر یقینی صورتحال مقامی سیاسی لیڈران کی اپنی پارٹیوں کے ساتھ غیر یقینی وابستگیاں اور مختلف سیاسی شخصیات کے بے سر وپادعوے ،مقامی سیاسی لیڈاران کی اپنی پارٹی وابستگی سے ہٹ کر دیگر مختلف سیاسی پارٹیوں سے

اندون خانہ خفیہ رابطے اور مقامی سیاسی دھڑوں کا آپس میں مختلف مقامی سیاسی اتحاد قائم کرنے پر غور وفکر جبکہ عوام کو طفل تسلیاں اور مقامی صحافتی حلقوں کی اپنی ذہنی و دلی وابستگیوں کے مطابق آمدہ الیکشن کے بارے میں قیاس آرائیاں ، ۔سروے کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے مطابق حلقہ این اے پینسٹھ اور پی پی تئیس و چوبیس میں سے کئی سیاسی شخصیات کے آبائی پولنگ سٹیشنز کی تبدیلیوں نے ان کی حلقہ میں سیاسی حیثیت و اثر و رسوخ کی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سیاسی شخصیات کا حسب سابق الیکشن ٹائم آتے ہی اپنی پارٹیاں تبدیل کرنے کی روش برقرار رکھنے کے لیے اپنی پارٹی سے ہٹ کر دیگر سیاسی پارٹیوں کی شخصیات سے چوری چھپے جاری ملاقاتیں چند دن بعد رنگ لائیں گی ۔جبکہ عوا می جذبات اور علاقائی و ملکی ترقی کے معاملات کا ان سیاسی وابستگیوں سے کوئی تعلق نہ ہے جبکہ مختلف مقامی صحافتی حلقے جو کہ اپنی اپنی سیاسی و ابستگیاں رکھتے ہیں جن کی تحریروں سے عوامی مسائل کے بجائے ذاتی مفادات و تشہیر عیاں ہوتیں ہیں ۔یہ صحافتی حلقے اپنی اپنی ذہنی وابستگیوں کے مطابق تبصروں و تجزیوں کے گھوڑے دوڑا رہے ہیں جبکہ سیاسی مطلع ابھی واضح نہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں