97

چکڑالہ کو تحصیل بنانا میرا مشن ہے چکڑالہ کی آبادی اور رقبہ سب سے زیادہ ہے جسکی آبادی کا ایک کونہ ضلع خوشاب دوسرا تحصیل عیسی خیل اور تیسرا ضلع چکوال سے منسلک ہے، چیئرمین یونین کونسل نمل ملک اللہ یار اعوان

لاوہ(تحصیل رپورٹر) چکڑالہ کو تحصیل بنانا میرا مشن ہے چکڑالہ کی آبادی اور رقبہ سب سے زیادہ ہے جسکی آبادی کا ایک کونہ ضلع خوشاب دوسرا تحصیل عیسی خیل اور تیسرا ضلع چکوال سے منسلک ہے چیئرمین یونین کونسل نمل ملک اللہ یار اعوان کا چکڑالہ کو تحصیل بناؤ تحریک کی جانب سے منعقدہ تقرب سے خطاب

تفصیلات کے مطابق چکڑالہ کو تحصیل بناؤ تحریک کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل نمل ذیلدار ملک اللہ یار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کا علاقہ تھانہ چکڑالہ آبادی کے لحاظ سے بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ تین اضلاع کے سنگم پر بھی واقع ہے اور یہاں پر نمل جھیل جیسا بہترین سیاحتی مقام بھی موجود ہے ملک اللہ یار نے کہا کہ چکڑالہ کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے جبکہ ضلع میانوالی یہاں سے 70 کلومیٹر دور ہے محکمہ تعلیم صحت ریونیو سمیت تمام اداروں کے ہیڈ میانوالی بیٹھتے ہیں تحصیل کا اربوں روپے کا بجٹ ہوتا ہے آگر چکڑالہ تحصیل بن جائے تو یہاں کی آبادی کی پسماندگی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ تمام تر سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر چیئرمین تحریک چکڑالہ کو تحصیل بناؤآصف حیات بلوچ،میانوالی کے معروف قانو ن دان ملک اطہر یار اعوان،ملک سلیم آف کلری،سید اختر حسین بخاری،ملک اعجاز غازی خیل،چیئرمین یونین کونسل چکڑالہ ملک ریاض خلیل ،چیئرمین یونین کونسل بن حافظ جی ملک فتح خان اعوان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اعوان برادری اب متحد ہوچکی ہے اورچکڑالہ تحصیل بہت جلد بن جائے گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں