226

لائف سٹائل جم کے زیر اہتمام تلہ گنگ کی تایخ میں پہلی بارباڈٰی بلڈنگ کا مقابلہ منعقد ہوا.بدرجان مسٹر تلہ گنگ کا ٹائٹل لے آڑے

تلہ گنگ( نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ کی تایخ میں تلہ گنگ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی بار باڈی بلڈنگ کا مقابلہ منعقد ہوا۔

جس میں مختلف کیٹگری کے مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں میں مسٹر تلہ گنگ کا ٹائٹل بدرجان جبکہ جونئیر مسٹر تلہ گنگ کا ٹائٹل راجہ دانیال دانی نے جیتا۔اس مقابلے کے مہمان خصوصی 3ٹائم کے مسٹر ایشیاء یحییٰ بٹ صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن تھے ججز کے فرائض جنرل سیکرٹری پی بی اے محمد نعیم اختر، لاہور باڈی بلڈنگ کے جنرل سیکرٹری محمد اشفاق،راولپنڈی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نبیل احمد، نیشنل چیمپئن احمد علی علوی اور مسٹر پاکستان 2017کاشف ملک نے انجام دئیے۔ مسٹر تلہ گنگ کا ٹائٹل جیتنے والے کو انعام میں موٹر سائیکل اور جونئیر مسٹر تلہ گنگ جیتنے والے کو دس ہزار انعام میں دئیے گئے ۔اس ایونٹ کوصدر تلہ گنگ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ملک شفقت اعوان اونرلائف سٹائل جم نے آرگنائز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں