209

انسانیت کی خدمت ہی مومن کی معراج ہے،رضاکاروں کا معاشرے میں کردار کلیدی ہے۔ ڈاکٹر حمید اللہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) انسانیت کی خدمت ہی مومن کی معراج ہے ۔رضاکاروں کا معاشرے میں کردار کلیدی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حمید اللہ راہنما الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال نے گورنمنٹ بوائزہائی سکول ملکوال میں منعقدہ تقریب پذیرائی میں کیا ۔تقریب میں الخدمت ایمان ہسپتال میں منعقد ہ آئی کیمپ جس میں 1500مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو ادویات دی گئی جبکہ 125مریضوں کا فری آپریشن بھی کیاگیا۔میں رضاکارانہ خدمات سرانجام

دینے والے ورکرز نے بھر پور شرکت کی ۔ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ وہ اسلامک میڈیکل آرگنائزیشن کے ڈاکٹرز کا نہایت مشکور ہیں۔ جن کے تعاون سے یہ آئی کیمپ منعقد ہو ا اور دور دراز سے علاقوں سے آکر اپنے لاکھوں روپے کی پریکٹس چھوڑ کر تلہ گنگ آئے ان کا کردار قابل تحسین ہے اس کے علاوہ تحصیل سوشل ویلفیئرتلہ گنگ کی آفیسر اسنی اعوان ملک ،انجمن بہبود مریضا ں کے صدر شیخ عزیز احمد ،سینئر ہیڈماسٹر ارشد ملک ،پرنسپل کامرس کالج تلہ گنگ پروفیسر طاہر ملک ،چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،ملک صابر اگرال،راشدعباس،ایم افضل اعوان ،ڈاکٹر بشیر مرجانوی،شیخ فاروق ،سید فاروق شاہ،عبدلرحمن شاد ،انجمن بہبود مریضا ں ،سوشل ویلفیئر ،الخدمت فاؤنڈیشن،گونمنٹ بوائز ہائی سکول ملکوال کے رضاکاروں اورپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی پوری ٹیم نے جس لگن سے کام کیا وہ قابل تحسین ہے پرنسپل کامرس کالج پروفیسر طاہرملک ،سینئر ہیڈماسٹر بوائز ہائی سکول ملکوال ،صدر الیکٹرانک چوہدری غلام ربانی ،سابق تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر سلیم اختر نے بھی خطاب کیا اور رضاکاروں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سکولوں اور کالجزز میں سماجی خدمات کے شعبہ میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ بچوں میں یہ جذبہ پیدا ہو اور ریاست پاکستان مکمل طور پر فلاحی ریاست بن سکے اس میں طالب علم رضاکاروں کا کردار بہت ضروری ہے تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی پر رضاکاروں میں اسناد اور میڈیا میں بہترین کوریج پر ان کو شیلڈز سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں