202

محکمہ سوئی گیس ضلع چکوال نے عوام کو ذلیل کر دیا تلہ گنگ آفس میں کمرشل میٹرز کے بلوں کی درستگی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین تنگ،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) محکمہ سوئی گیس ضلع چکوال نے عوام کو ذلیل کر دیا تلہ گنگ آفس میں کمرشل میٹرز کے بلوں کی درستگی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین تنگ آگئے ہیں اور

مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ میں کمرشل میٹر کے بل کی درستگی کی جائے ایک صارف محمد اصغر ولد حاجی میاں محمد پیلس ہوٹل تلہ گنگ بلمقابل جی پی او تلہ گنگ بل نمبر 008486578268کا اکتوبر 2017کا بل 16222روپے آیا جو کہ 21نومبر 2017کو حبیب میٹرو پولیٹن بنک تلہ گنگ میں جمع کر دیا گیا چھ ماہ گزرنے کے باوجود ہر بل میں پرانہ بل شامل کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے صارف کو ہر ماہ درستگی کے لیے چکوال دفتر کیلئے جانا پڑتا ہے صارف نے سید سرمد افتخار منیجر سوئی گیس چکوال سے اپیل کی ہے کہ تلہ گنگ آفس میں کمرشل بلز کی درستگی کا نظام قائم کیا جائے اور میرا بل بھی اب درست کر دیا جائے اس ماہ اصل بل 12000روپے تھا جبکہ بل28222کا آیا اور پھر درستگی کیلئے چکوال جانا پڑا ہمیں اس کوفت سے چھٹکارا دلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں