215

تلہ گنگ 21یونین کونسلوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھیڑ بکریاں تقسیم ، ایم پی اے سردار ذولفقار علی خان نے 380کے قریب بھیڑ بکریاں تقسیم کیں

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ 21یونین کونسلوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھیڑ بکریاں تقسیم کی گئی۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں تلہ گنگ و لاوہ کی 21یونین کونسلوں میں ایم پی اے سردار ذولفقار علی خان نے 380کے قریب بھیڑ بکریاں تقسیم کیں۔ جن میںیونین کونسل لاوہ ،ڈھرنال ،کوٹ قاضی ،کوٹ گلہ ،پچنند ،لیٹی ،بدھڑ ،بڈھیال ،سگھر،ٹمن جبی شاہ دلاور،ٹہی ،جھاٹلہ کوٹ سارنگ ،دودیال ،بھلومار،تھوہامحرم خان ،دھولر ،جسیال،نرگی ،نکہ کہوٹ ،دھولر،وغیر ہ شامل ہیں

سردار ذولفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ خواب ہے کہ پاکستان میں غربت کا خاتمہ ہو ہر گھر میں خوشحالی کی فزا چل پڑے اس سلسلے میں انہوں نے غریب و بیوہ خواتین کو بھیڑ بکریا ں فراہم کرنے کے منصوبہ کے تحت چکوال کے غریب خاندانوں اور بیوہ خواتین کی بہبود کیلئے جھو ٹیاں،ویہڑیاں و بھیڑبکریاں فراہم کی گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ نایاب نسلوں کے خاتمہ کیلئے بھی ضروری ہے کہ ان کی پیدوار میں اضافہ کیاجائے پورے پاکستان میں نایاب نسلوں کو بچانے کیلئے غریب خواتین میں بھیڑ بکریا ں تقسیم کی جا رہی ہے اس سے نایاب نسلوں میں بھی اضافہ ہو گا اور غریب خواتین و بیوہ خواتین بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے گی ،اس تقریب میں مہمان خصوصی سردار ذولفقار علی خان دلہہ کے علاوہ ڈویثرنل ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر ساجدشاہد اصغر،ایڈیشنل ڈائریکٹر چکوال ڈاکٹر محمد سرفراز احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹرتلہ گنگ و لاوہ ڈاکٹر محمد اعمران ،پی ایس ضلع کونسل چکوال ملک فدا حسین ،چوہدر ی عامر حسین ،ملک الطاف ،ڈاکٹر بشیر مرجانوی ،ملک ذولفقار مرجان نے شرکت کی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں