222

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ا میں ملک احمد شیر کی صدارت میں پنجاب ٹیچر یونین چکوال کا اہم اجلاس، اساتذہ کے اہم مسائل زیر بحث

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ا میں ملک احمد شیر کی صدارت میں پنجاب ٹیچر یونین چکوال کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ کے اہم مسائل زیر بحث لائے گئے ان ٹرینڈ ٹیچ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکریمنٹ دیئے گئے ۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے

فروری 2017میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کی روشنی میں بیشتر اضلاع میں اساتذہ کو موو اوور (move over)دئیے گئے اور اس سلسلے میں ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں ایک میٹنگ بلائی گئی اورچار کیسسز کی منظوری دی گئی ۔لیکن ضلع چکوال میں ٹیچر یونین اور اساتذہ کرام نے کئی مرتبہ ڈپٹی کمشنر ضلع چکوال اور سی ای او چکوال کو درخواستیں دیں کہ ان کے آرڈر جاری کئے جائیں لیکن ابھی تک ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔جس سے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب جلد از جلد ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی ۔ سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں