184

الیکشن کمیشن نے 2018ء کے انتخابات کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز،صوبہ بھر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری

چکوال(نمائندہ بے نقاب)الیکشن کمیشن نے 2018ء کے انتخابات کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا۔انتخابی فرائض سرانجام دینے کے لیے تعینات کیے جانے والے عملے کی تربیت کے لیے

30ماسٹر ٹرینر تیار کر لیے گئے۔ صوبہ بھر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری۔چکوال میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور یو این ڈی پی کے تعاون سے ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا جس میں تیس ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ نے ٹریننگ سیشن کا انعقاد یقینی بنایا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور یو این ڈی پی کے تعاون سے تین روزہ ٹریننگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد آصف علی یاسین اور ریجنل آفیسر الیکشن کمیشن گوجرانوالہ چوہدری حلیم شہاب نے لیڈ ٹرینر کی حیثیت سے ٹریننگ مکمل کروائی۔ تین روزہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ماسٹر ٹرینرز کوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چکوال عبدالرزاق،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد آصف علی یٰسین ، ریجنل آفیسر چوہدری حلیم شہاب اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر یو این او پی ایس چوہدری غلام جیلانی منہاس نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر چوہدری غلام جیلانی منہاس ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر یو این او پی ایس نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ الیکشن2018ء میں تعینات کیے جانے والے عملے کے لیے رواں ماہ کے آخری عشرے میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں دو ہزار کے قریب انتخابی عملہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں