431

اے ایس پی اکرام اللہ کی تعیناتی ، تلہ گنگ سرکل کے تھانوں کے ایریا میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی،عوامی حلقوں کا خراج تحسین

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) اے ایس پی اکرام اللہ خان کی تعیناتی ، تلہ گنگ سرکل کے تھانوں کے ایریا میں جرائم کی شرح میں خواطر خواہ کمی،عوامی و سماجی حلقوں کا اے ایس پی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ خان کی تعیناتی کے بعد تلہ گنگ سرکل کے تھانوں کے

ایریا میں منشیات فروشوں ،قمابازاوں اور متعدد اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سے تلہ گنگ سرکل کے ایریا میں جرائم کی شرح میں بڑی حد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے ،اے ایس پی اور ان کی ٹیم نے متعددمنشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرکے علاقے کے امن وامان میں اہم کردار ادا کیا ہے ،خصوصی سروے کے دوران عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ اے ایس پی اکرام اللہ خان کی تلہ گنگ میں تعیناتی احسن اقدام ہے ،ان کی تعیناتی کے بعد تلہ گنگ سرکل کے تھانوں کے ایریا میں منشیات فروشوں ،قمابازاوں اور متعدد اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سے تلہ گنگ سرکل کے ایریا میں جرائم کی شرح میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے ،تھانہ سٹی ،تھانہ صدرتلہ گنگ ،تھانہ لاوہ ،تھانہ ٹمن کے ایریا میں متعدد قمابازوں ،منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کو گرفتار کے کر علاقے میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، جس کا کریڈٹ اے ایس پی تلہ گنگ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ، مزید کہنا تھا کہ اکرام اللہ خان نے اپنی پہلی تعیناتی میں فرض شناسی کی پہچان بنائی ہے ،جن کی محنت اور کام کو اپنا فرض سمجھ کر کرنے اور کوئی بھی حادثہ یا واردات ہوجانے کی صورت میں جائے حادثہ یا وقوعہ پر خود جلد سے جلد تر پہنچنے کی عادت کی وجہ سے اب تلہ گنگ میں امن وامان کی ایک فضاء قائم ہو چکی ہے جس پر اے ایس پی اور ان کی پوری ٹیم واقعی مبارک باد اور تعریف کی مستحق ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں