266

اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کی علامتی ہڑتال،برطرف ملازمیں کو بحال کیا جائے۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملے کی علامتی ہڑتال،بازووں پہ سیاہ پٹیاں باندھیں ،تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹرتلہ گنگ کے عملہ نےپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی

کی طرف سے ملازمین و افسران کی ناجائز برطرفیوں کے خلاف علامتی احتجاج کیا اور احتجاج کرتے ہوئے بازووں پہ سیاہ پٹیاں باندھیں،اراضی سنٹر کے عملہ کی طرف سے مطالبات کئے گئے کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پہ بحال کیا جائے اور تمام ملازمین جو کہ کنٹریکٹ پہ کام کر رہے ان کو مستقل کیا جائے اینٹی کرپشن اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے انتقامی کاروائیوں کو بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں