263

تلہ گنگ‘ شہراورمضافات میں جعلی اورمضرصحت دودھ کی فروخت ،محکمہ فورڈ کی کاروائیاں بے سود،

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ‘ شہراورمضافات میں جعلی اورمضرصحت دودھ کی فروخت جاری ہے شہری معدے اور جگرسمیت متعددبیماریوں میں گھرنے لگے،ناقص دودھ ‘سستی آئس کریم، ہوٹلوں،چائے خانوں اورمختلف گلی محلوں میں کھلے سیل سنٹروں میں کھلے عام فروخت اور استعمال ہورہاہے ،

محکمہ فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں محض کاغذوں کی حدتک محدودہیں ،جعل سازملاوٹ شداورجعلی دودھ سے دہی بناکرشہرکی دکانوں میں پیکٹ کی صورت سپلائی کررہے ہیں ،شہرکے ہرجنرل اسٹورمیں 80روپے کلوسے 100روپے کلوتک فروخت ہورہاہے، شہریوں کاکہناہے کہ یہ جعلی اورناقص دودھ کئی قسم کے کیمیکلزسے تیارکیاجاتاہے اوراس کی تیاری میں کپڑے دھونے والاصرف،یوریاکھاد،کوکنگ آئل اوردیگرمضرصحت کیمیکلزاستعمال کئے جاتے ہیں ، جوکہ معدے،جگر،کینسر،یرقان اوردیگربے شمارامراض کاسبب بنتے ہیں۔جعل سازعناصراسے دودھ کے نام پرفروخت کررہے ہیں، محکمہ فوڈاتھاری شہرمیں موجودتمام سیل پوائنٹ سے سیمپل لے کران کا کیمیائی معائنہ کرائے اورجعل سازعناصرکے خلاف بھرپورقانونی کارروائی عمل میں لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں