266

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر تلہ گنگ کے مختلف مواضعات میں چھا پے، متعدد میڈ یکل سٹور سیل

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر تلہ گنگ کے مختلف مواضعات میں چھا پے ، میڈ یکل سٹور سیل،عطائی بھاگ کھڑے ہوئے ۔گزشتہ روزڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر آ فتاب حیات نے

اپنی ٹیم کے ہمراہ کو ٹ شمس میں ایک میڈیکل سٹور پر چھا پہ مارا تو محکمہ صحت کے قوانین کے مطابق کاغذات مکمل نہ ہو نے پراُس میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا اور چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوایا دیا۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آفتاب حیات ملک نے آ ر ایچ سیز کوٹ قاضی،ٹمن اور بی ایچ یو کوٹگلہ کابھی وزٹ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا معا ئنہ کیا۔۔ڈاکٹرز اور پیر امیڈ یکل اسٹاف سے میٹنگ کی جس میں ہدایات کیں کہ مریضوں کو معیاری اور فل الفور طبی سہولیات دی جائیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اور پیرامیڈ یکل اسٹاف کی بھی کمی کو دور کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں