268

محکمہ نے ہمیں جو اختیارات فراہم کیے ہیں وہ در حقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے پاس ایک امانت ہیں۔ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب ) ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے پیر کے روز بتایا کہ محکمہ نے ہمیں جو اختیارات فراہم کیے ہیں وہ در حقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے پاس ایک امانت ہے۔ضلع چکوال میں چند سو محکمہ پولیس کے افسران اور اہلکاران وردی پہن کر عوام کے جان و مال کی حفاظت کر رہے ہیں۔کیا ہمارے سامنے اس عزت کی کوئی قیمت نہیں۔وہ کانفرنس روم میں حال ہی میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹر محمد حسین بندیال،راجہ محمد شفیق اور دیگر پانچ ہیڈ کانسٹیبلان ساجد علی،ساجد ثقلین،محمد سُہیل،منصور احمد اور عنصر علی جنہیں اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہیں پرموشن بیجز لگانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی تفتیشی ضیغم عباس نے بھی ڈی پی او کے ساتھ رینک لگائیے۔جبکہ مولانا عبدالحلیم نقشبندی اور مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی بھی موجود تھے۔جنہوں نے تقریب سے مختصر خطاب بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں