257

عام انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق تیار،مئی کے اختتام کے ساتھ ہی جیسے ہی قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل

چکوال(نمائندہ بے نقاب)عام انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیاہے۔مئی کے اختتام کے ساتھ ہی جیسے ہی قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونگی بلدیاتی ادارے بھی اس کے ساتھ ہی معطل کر دئیے جائیں گے۔ بلدیاتی چیئرمین اور کونسلرز بھی معطل ہونگے جبکہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز

اور ڈی پی اوز سمیت بیوروکریٹس کو صوبہ بدر کیا جا رہا ہے۔ نگران حکومت کے ساتھ بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دئیے جائینگے، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت بیوروکریٹس کو پہلی مرتبہ صوبہ بدر کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں کسی بھی الیکشن کے موقع پر بیوروکریٹس کو ان کے اضلاع سے صرف تبدیل کیا جاتا رہاہے۔حالیہ الیکشن میں ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز دوسرے صوبوں سے پنجاب کے اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں