312

زیب پبلک سکول لاوہ کا اعزاز کلاس ہشتم میں ضلع بھر سے تینوں پوزیشنز حاصل کرلیں جبکہ کلاس پنجم میں ضلع چکوال سے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی

لاوہ(تحصیل رپوٹر)زیب پبلک سکول لاوہ کا اعزاز کلاس ہشتم میں ضلع بھر سے تینوں پوزیشنز حاصل کرلیں جبکہ کلاس پنجم میں ضلع چکوال سے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی،عوامی و سماجی اور مقامی حلقوں کا زیب سکول انتظامیہ کو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق لاوہ کا معروف علمی ادارہ زیب پبلک ہائر و سیکنڈری سکول میں زیر تعلیم طلباء نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا حالیہ پرائمری و مڈل نتائج میں سے کلاس ہشتم سے فریحہ خان 483 ، اقراء ثمر482 ، انوشہ اصغر نے 480 نمبرز حاصل کرکے ضلع بھر سے باالترتیب اول ،دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کیں جبکہ کلاس پنجم سے آئتہ مریم نے 480 نمبرز حاصل کرکے ضلع چکوال سے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس شاندار تعلیمی کاکردگی پر طلباء کے والدین،عوامی وسماجی حلقوں نے زیب سکول کے پرنسپل ملک ظفر علی خان اور ان کے سٹاف کو مبارکباد و خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں