238

آمدہ الیکشن کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کا بڑا دھچکا،ق لیگ کے ضلعی صدر ،ن لیگ سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبر سمیت سردار عباس گروپ کے رہنماؤں نے پارٹیوں اور گروپ سے بالاتر ہو کر پریشر گروپ بنا لیا

لاوہ(تحصیل رپورٹر)آمدہ الیکشن کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کا بڑا دھچکا،ق لیگ کے ضلعی صدر ،ن لیگ سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبر سمیت سردار عباس گروپ کے رہنماؤں نے پارٹیوں اور گروپ سے بالاتر ہو کر پریشر گروپ بنا لیا ،اب فیصلہ ہماری برادری کریگی ۔ملک اسد ڈھیر مونڈ کی بات چیت ۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ و لاوہ میں بڑے سیاسی رہنماؤں کا برادری سطح پر ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ملک اسد کوٹگلہ ،ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبرملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ،سابق نائب ضلع ناظم و سردار عباس گروپ کے رہنماء سردار امجد الیاس ،سابق نائب تحصیل تلہ گنگ کونسل ملک مظفر خان ،ملک زاہد مبارزسمیت دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ اپنی اپنی پارٹیوں اور گروپوں کو چھوڑے بغیربرادری سطح پر آئندہ الیکشن میں حکمت عملی طے کی جائے گی اور متفقہ طور پر اُمیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ ہو گا ۔اس فیصلے میں کسی پارٹی یا گروپ کا کوئی رول نہیں ہو گا ۔ملک اسدعلی خان ڈھیر مونڈ نے بتایا کہ ہماری برادری اور دوست احباب کا وسیع حلقہ پورے ضلع چکوال میں موجود ہے ۔جو کسی بھی الیکشن میں فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے ۔ہم اپنی شناخت اور پہچان کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں ۔دریں اثناء اس بننے والے پریشر گروپ سے تلہ گنگ و لاوہ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔اور بڑے اپ سیٹ کی توقع کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں