389

این اے پینسٹھ میں سردار منصورحیات ٹمن مضبوط پینل کے ساتھ میدان میں اتریں گے، منصور حیات ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور صاف ستھرے کردار کے مالک ہیں۔ محمد اقبال ڈھرنال

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) این اے پینسٹھ میں سردار منصورحیات ٹمن مضبوط پینل کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ملک محمد اقبال ڈھرنال۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور انچارج ممبر شپ تحصیل لاوہ ملک محمد اقبال آف ڈھرنال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر سردار منصور حیات ٹمن ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور صاف ستھرے کردار کے مالک ہیں۔سردار منصور حیات ٹمن حلقے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے تمام دھڑوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے پینسٹھ کیلئے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں۔سردار منصور حیات ٹمن کی حلقہ پر مضبوط گرفت ہے اور وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ کسی بھی مد مقابل کو آسانی سے شکست دے سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار صاحب اسمبلی میں جاکر علاقہ کی محرمیوں کیلئے بہترین انداز میں آواز اٹھائیں گے جبکہ ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ ایک طویل عرصہ اقتدار سے باہر رہنے کے باوجود بھی کسی بھی سوالی کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا ہر اپنے پرائے کو بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ہرممکن معاون رہے۔ملک محمد اقبال نے کہا کہ حلقہ بھر کے عوام اور باالخصوص تحصیل لاوہ سے سردار منصور حیات ٹمن کو تاریخی کامیابی دلوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں