240

محکمہ تعلیم ضلع چکوال میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھا دی گئی ہے،تبادلوں کیلئے مقررہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل

چکوال(نمائندہ بے نقاب)چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع چکوال وحید رضا نے منگل کے روز بتایا کہ محکمہ تعلیم ضلع چکوال میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھا دی گئی ہے اور تبادلوں کیلئے جو طریقہ کار اور قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل ہوگا اور تبادلوں کیلئے تقرریوں کے مقابلے

میں زیادہ سخت طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور تبادلے قطعی طور پر میرٹ اور اس مجوزہ طریقہ کار کے مطابق ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ان درخواستوں کی ابتدائی چھان بین کے بعد شارٹ لسٹ آویزاں کی جائیگی اور پھر اس کے بعد میرٹ پر آنے والے خواہش مند اہلکاروں کے تبادلوں پر عمل درآمد ہوگا۔۔ انہوں نے بتایا کہ اب جس انداز میں میرٹ پر تقرریاں اور تبادلے ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت سرکاری سکول بہترین نتائج دینا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایک اورسوال کے جواب میں بتایا کہ اب پرائیویٹ سکولوں کو اساتزہ کیلئے وہی سکیل دینا ہوگاجو سرکاری سکولوں کیلئے مقرر ہے جس سے پرائیویٹ سکولوں کی بھی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں