482

ایس ایچ او تھانہ ٹمن راجہ عجائب کی دبنگ کاروائی،18سال سے مفرور قاتل اشتہاری گرفتار،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ایس ایچ او تھانہ ٹمن راجہ عجائب کی دبنگ کاروائی،18سال سے مفرور قاتل اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹمن راجہ عجائب نے

دبنگ کاروائی کرتے ہوئے18سال سے مفرور قاتل اشتہاری سردار ولد علی خان عرف سردارا کو گرفتار کر لیا ،واضع رہے کہ تھا نہ ٹمن کے مشہور دوہرے قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری ملزم سردار ولد علی خان عرف سردارانے18 سال قبل معمولی تنازہ پر غلام حسن ولد خان اور سلیمان ولد امیر خان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،جبکہ اس واردات میں ایک عورت اور بچہ بھی زخمی ہوئے تھے ، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ ٹمن راجہ عجائب کی جرائم کے خلاف جاری کاروائیوں سے علاقہ میں جرائم کی شرع میں خواطر خواہ کمی آئی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں