248

پانی کا مسئلہ سنگین ،5 روز سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے پر مجبور ہوگئے ۔

لاوہ(قیصر سعید) لاوہ میں پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔5 روز سے عوام پانی سے محروم ہیں۔خواتین ساراسارا دن پانی بھرتی نظر آتی ہیں۔گذشتہ دوماہ قبل جب یہی صورت حال بنی تو وائس چیئرمین نے 200 روپے سے بل 300 روپے کرواکر غریبوں کے سر پر اضافی بوجھ ڈال دیا اور کنارا کش ہوگئے۔

کوئی انتظامیہ یا سیاسی اس مسئلے کا حل نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ۔لاوہ تحصیل لاوارث پڑی ہوئی ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ تمام محکمے بھی ایسے لگتا ہے جیسے ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں اس کی واضح مثال لاوہ واٹر سپلائی سکیم ہے جس کو واٹر منیجمنٹ نے اس مردے کو اپنے سر لینے سے انکار کر دیا۔ میونسپل کمیٹی انا کی بھینٹ چڑھ گئی ۔تمام بنیادی اور چھوٹے مسائل جو ں کے توں پڑے ۔فنڈز ہونے کے باوجو دبھی مسائل کا حل ق لیگ اور ن لیگ کی سیاسی اور انا کورٹ میں لے گئی اب حکومت چند دن کی مہمان ہے ۔پھر کون پوچھے گا۔ عوامی سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس سنگین مسئلے پر سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں