263

علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے،مجھ پر تنقید کرنے والے اور میری کردار کشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ رانا عظمت

ٹمن(ملک اجمل اعوان ) چیر مین یونین کونسل ٹمن رانا عظمت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ عوام نے جسطرح اعتماد کیا ہے کبھی بھی انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ٹمن شہر کی اندرونی گلیوں اور نالیوں کی .

تعمیر جاری ہے اور کئ مکمل ہو چکی ہیں باقی ماندہ بھی جلد مکمل ہوں گی بلدیاتی انتخابات میں مجھ پر تنقید کرنے والے اور میری کردار کشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں کی انھوں نے اپنی ذات کی بجاے عوام کی کیا خدمت کی ہے انکی تنقید کا جواب میرے ترقیاتی کام ہیں میری سیاست کرپشن سے پاک اور اقتدار کی بجاے اقدار کی سیاست ہے میں ٹمن عوام کے عوام کا خادم ہوں اور چوبیس گھنٹے میرے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں عوام کے اعتماد کا احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتا ہوں ، اراضی سنٹر کی ٹمن برانچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کی انچارج اراضی سنٹر تلہ گنگ نے یونین کونسل سے تعاون طلب کیا تھا اور ٹمن برانچ کے لیے مطلوبہ سامان انہیں ہم نے فراہم کردیا ہے ابتک یو سی ٹمن کی جانب سے ترقیاتی فنڈوں کے لیے گلیوں ، نالیوں اور بجلی کی مد میں بلاتعصب فنڈ فراہم کیے گیے ۔ہیں انشااللہ مستقبل میں مذید ترقیاتی کاموں کا جال بچھایں گے اور ٹمن کو ماڈل سٹی بنانا میرا خواب ہے اور شہر سرداران کی تقدیر بدلیں گے اسکے لیے عوام کا بھر پور تعاون بھی درکار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں