214

شہادت حضرت امام موسی کاظم ؑ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،سیکورٹی کے سخت انتظامات

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ شہر اور گردنواح میں شہادت حضرت امام موسی کاظم ؑ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا-تلہ گنگ شہر میں مرکزی جلوس,ذوالجناح وعلم حاجی ملک مرید حسین کے گھر سے برآمد ہواجس میں ملک بھر کی نامور سنگتوں نے شرکت کی-جلوس کے راستے میں دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں-

سیکورٹی کے انتظامات اے ایس پی اکرام اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ زوہیب اور ان کی ٹیم نے سرانجام دیں-چئیرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک رفیع اللہ مندیال نے روٹ کی صفائی اور لائٹ کا بندوبست اپنی نگرانی میں کروایا-جلوس کے اختتام پر امام بارگاہ حسینتہ الزھرا میں ذاکرین نے فلسفہ شہادت اسیر بغداد پرتفصیلی روشنی ڈالی اور امام کے فضائل اور مصائب کو دلائل سے بیان کیا-اس کے علاوہ شہر میں دو جلوس مزید بھی نکالے گئے جوکہ امام بارگاہ کشمیری اور امام بارگاہ حسینی میں اختتام پذیر ہوئے اور جلوس کے اختتام پر مجلس عزا کا اہتمام بھی کیا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں