191

بڈھیال اسٹیڈیم میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر ذمہ داران نوٹس لیں، ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور خرد برد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک شفقت فیاض

تلہ گنگ (محمود علی شاکر) پاکستان مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما سابق امیدوار چیرمین یونین کونسل بڈھیال ملک شفقت فیاض نے کیا کہ بڈھیال اسٹیڈیم میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر

ذمہ داران نوٹس لیں ،بڑی بن پر زیر تعمیر اسٹیڈیم کی ناقص تعمیر اور غیر معیاری کام تشویش کا باعث ہے ترقیاتی کاموں کی کے لیے ملنے والی گرانٹس میں کرپشن اور خرد برد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے بڈھیال اسٹیڈیم صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی آڑ میں مبینہ طور پر بڑی کرپشن کی جارہی ہے ٹھیکدار اور اسکے حواری اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر اسٹیڈیم کی آڑ میں ہونے والی کرپشن کو روکنے کے لیے احتجاج کریں گے اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں