282

دندہ شاہ بلاول تاگٹال ڈھرنال روڈبدترین ٹوٹ پھوٹ کاشکار،اہل علاقہ کوشدیدمشکالت کاسامنا ایم این اے سردارممتازٹمن اورایم پی اے ملک شہریاراعوان سے توجہ کی اپیل

لاوہ (نمائندہ بے نقاب) دندہ شاہ بلاول تاگٹال ڈھرنال روڈبدترین ٹوٹ پھوٹ کاشکار،اہل علاقہ کوشدیدمشکالت کاسامنا ایم این اے سردارممتازٹمن اورایم پی اے ملک شہریاراعوان سے توجہ کی اپیل، تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول ڈھوک پوٹھ سے لنک روڈبراستہ ڈھوک شاہ گل حسن، گٹال،ڈھرنال اورمیال بری طرح تباہ حال اوربدترین ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکاہے ،

روڈکی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے ، یونین کونسل ڈھرنال کی آبادی گٹال کے مکینوں کاکہناہے کہ یہاں تک پہنچنے کے لئے دونوں طرف سے آنے والی سڑک میال سے براستہ ڈھرنال ، ڈھوک پوٹھہ دندہ شاہ بلاول سے گٹال عرصہ درارزسے تعمیرکے بعددیکھ بھال اورمرمت سے محرومی کے باعث پتھروں اورگڑھوں کامرکزبن چکی ہے ، ہماری این این اے سردارممتازٹمن اورایم پی اے ملک شہریاراعوان سے اپیل ہے کہ وہ اس روڈ کی جلدازجلدتعمیرکرائیں تاکہ گٹال شہرکے ساتھ ساتھ آس پاس کے مکینوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں