385

ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کا تھانہ لاوہ سے تھانہ صدر تلہ گنگ تبادلہ، ملک محمد شریف تھانہ لاوہ میں بطور ایس ایچ او تعینات

لاوہ (نمائندہ بے نقاب)ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کا تھانہ لاوہ سے تھانہ صدر تلہ گنگ تبادلہ، انسپکٹر ملک محمد شریف تھانہ لاوہ میں بطور ایس ایچ او تعینات،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ملک محمد شریف تھانہ لاوہ میں بطور ایس ایچ او تعینات جبکہ قبل ازیں وہ تھانہ بوچھال کلاں میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کو لاوہ سے تھانہ صدر تلہ گنگ تعینات کردیا گیا

واضح رہے کہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی نے تھانہ لاوہ میں انتہائی مختصر وقت میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے دن رات ایک کرکے معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کی جبکہ طویل عرصہ سے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری،مال برآمدگی،جوئے اور سودخوری میں ملوث عناصر کی گرفتاری ان کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے تھانہ کی حدود میں ٹاؤٹ مافیہا کا داخلہ سختی سے منع کئے رکھا۔مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں