287

لاوہ، عطائیت کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر ،اے سی تلہ گنگ و لاوہ کی کارووائیاں ، متعدد کو جرمانے جبکہ کئی ایک میڈیکل سٹور سیل

لاوہ (نمائندہ بے نقاب)لاوہ، عطائیت کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر ،اے سی تلہ گنگ و لاوہ کی کارووائیاں ، متعدد کو جرمانے جبکہ کئی ایک میڈیکل سٹور سیل

۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ نئے آرڈر کی تکمیل کے سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آفتاب حیات ملک،ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سہیل مجید بھٹہ،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ زاہد خان، اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ذوالفقار نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں متعدد میڈیکل سٹور اور کلینکس چیک کئے غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کے خلاف فی الفور ایکشن لیتے ہوئے متعدد سٹور سیل کردئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے جو بھی عوام الناس کی معصوم زندگیوں کے ساتھ کھیلے گا اسے سخت قانونی گرفت میں لاکر کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں