212

تھوہا محرم خان تا ڈھوک کھوڑتلہ جابہ روڈعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ایم پی اے شہریار اعوان سے تعمیر کا مطالبہ۔

تھوہا محرم خان(الیاس شاہ)تھوہا محرم خان تا ڈھوک کھوڑتلہ جابہ روڈعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے اہلیان علاقہ کامنتخب نمائندوں سے سوال کہ اس روڈکو کون بنوائے گا ہمارے اس روڈکا درینہ مسلہ کون حل کرے گا،تفصیلات کے مطابق تھوہا محرم خان تا ڈھوک کھوڑتلہ جابہ روڈعرصہ دراز

سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اس روڈپر تھوہا محرم خان کے قریب برساتی نالہ پر واقع پلی کاآدھا حصہ بھی گرچکاہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس پر کانٹے دار جھاڑیا ں رکھ دی گئی ہیں خصوصاََبارش کے دنوں میں روڈپرگاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے جابجا کیچڑ بن جاتا ہے جس سے ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعد ازاں روڈ پر بنے گڑھوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوجانے سے کیچڑ بن جاتاہے جسکی وجہ سے اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار وں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہلیان علاقہ نے منتخب نمائندوں سے سوال کیا ہے کہ اس روڈکو کون بنوائے گا ہمارے اس روڈکا دیرینہ مسلہ کون حل کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں