588

ذوالفقار احمد کوبطور ڈی پی اوچکوال تعینات، نوٹیفکیشن جاری

چکوال( نمائندہ بے نقاب) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کپیٹن (ر) عارف نواز خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی خالی آسامی پر سنٹرل پولیس آفس لاہور میں تعینات

گریڈ اٹھارہ کے پولیس آفیسر اور سابق ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کوبطور ڈی پی اوچکوال تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی (آر آئی بی) راولپنڈی ڈویثرن سکندر حیات خان سے ڈی پی او چکوال کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔سکندر حیات خان کے پاس دو دن چارج رہا ہے۔ یاد رہے کہ ذوالفقار احمد جس وقت ڈی پی او قصور تعینات تھے اس وقت قصور میں کم سن زینب کے ساتھ زیادتی اور اسکے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے ان کو لاہور سنٹرل آفس میں رپورٹ کرنے کاحکم دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں