294

کمیٹی باغ چکوال کا نام تبدیل کرکے سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کیا جانا شہریوں کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے، اکبر بادشاہ، محمد یوسف اعوان

چکوال( نمائندہ بے نقاب) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور میونسپل کمیٹی چکوال میں اپوزیشن لیڈر محمد اکبر بادشاہ اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر الحاج ملک محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی چکوال کی جانب سے کمیٹی باغ چکوال کا نام تبدیل کرکے سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے نام سے

منسوب کیا جانا شہریوں کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے اور پاکستان تحریک انصاف اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے وہ تحصیل پریس کلب چکوال میں بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی چکوال فوری پر علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے نام پر قائم کی گئی لابئریری کا نام بحال کریں اور اگر سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے نام سے کسی جگہ کو منسوب کرنا ضروری ہے تو انکی پرائیویٹ پراپرٹی اور اڈے کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر میونسپل کمیٹی چکوال نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی چکوال کے جمعرات کے روز ہونے اجلاس میں اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔اور میونسپل کمیٹی چکوال کی جانب سے مکمل اور شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبہ جات پر ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال،ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان کی جانب سے لگائے جانے والے افتتاح کے تمام بورڈز کو بھی ہٹانے کے لئے چیئرمین اور چیف آفیسر کو درخواست دے دی گئی ہے اسی طرح شہر میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی تفصیلات بھی مانگی ہیں تاکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر کی کرپشن کا سدباب کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں