262

تلہ گنگ شہر میں نوسربازی کی وارداتیں نہ تھم ،نوسرباز جعلی پولیس اہلکار بن کر سادہ لوح شخص سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لے اُڑے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ شہر میں نوسربازی کی وارداتیں نہ تھم ،نوسرباز جعلی پولیس اہلکار بن کر سادہ لوح شخص سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لے اُڑے ۔صوبیدار(ر) احمد خان ساکن ڈھرنال نے پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ لاکھ روپے جس میں اسی نوٹ پانچ ہزار ہزار کے

جبکہ سو نوٹ ہزار ہزار کے شامل تھے ۔مرکز قومی بچت بنک میں جمع کرانے کیلئے تلہ گنگ آیا تو جی پی او چوک کے قریب نوسربازوں نے اُس کو گھیر لیا ۔اورکہا کہ وہ پولیس اہلکار ہیں تم منشیات فروخت کرتے ہو تمہاری تلاشی لینی ہے ۔اس طرح باتوں باتوں میں جناح پارک کے قریب کھڑی کار میں ڈال کر نیو بائی پاس کے قریب لے گئے ۔جہاں اُنہوں نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے اور سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ۔سٹی پولیس نے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔واضع رہے کہ تھانہ سٹی تلہ گنگ کی حدود میں نوسربازی کی وارداتیں عام ہیں ۔کئی سادہ لوح افراد بنکوں سے جمع پونجھی نکلوانے کے بعد اس نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں ۔لیکن آج تک پولیس ان وارداتوں میں ملوث کسی نوسرباز کو پکڑ نہیں سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں