280

یوسی ملکوال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائلستان بن گیا، گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، روڈ کھنڈرات میں تبدیل، اہلیان ملکوال کی دہائی۔

ملکوال (محمد باسط اعوان)یوسی ملکوال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائلستان بن گیا، مقامی انتظامیہ ملکوال کی حالت زار پر بھی اپنی توجہ مرکوز کرنے کی غلطی کر لے، اہلیان ملکوال کی دہائی ، تفصیلات کے مطابق یوسی ملکوال اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائلستان بن چکا ہے

جہاں پر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں نکاسی آبے کے لیے بنائے گئے نالے گندگی سے اٹ چکے ہیں تو پانی روڈ پر جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات و پریشانی بلکہ عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بارش ہونے کی صورت میں گھروں سے باہر نکلنا ہی تقریبا نا ممکن ہو جاتا ہے اس حوالے سے اہلیان ملکوال کا کہنا ہے کہ ہم سے دعوی اور وعدے کر کے ووٹ تو حاصل کر لیے گئے مگر ملکوال میں کوئی بھی کام کرانا شاید انتظامیہ نے گناہ سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ ایک سے ایک عذاب میں مبتلاء ہیں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے تو سڑکیں اور گلیاں کھنڈرات بن چکی ہیں مگر انتظامیہ اور منتخب نمائندے ہیں کہ ان مسائل کی جانب توجہ دینے سے ہی قاصر ہیں اور اہلیان ملکوال کے ساتھ سوتیلی ماں والا سکول رواں رکھے ہوئے ہیں ،ہم لوگ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری حالت زار پر رحم کرتے ہوئے غلطی سے ہی سہی یوسی ملکوال کے مسائل پر بھی توجہ مرکوز کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں