356

محسن ٹھیکدار کی بنائی جانے والی پرانی منڈی مویشیاں کی پلی میں ناقص میٹریل استعمال ،اہل علاقہ وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں کو تحریری درخواست۔

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی)پرانی منڈی مویشیاں کی پلی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ، پلی کے گرنے کا خطرہ ہے پلی کا معائنہ کرایا جائے ، ٹھیکدار نے پورے شہر میں سیاسی لیڈروں کی ملی بھگت سے ٹھیکے لے رکھے ہیں ، اہل علاقہ پرانی مویشی منڈی کی وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر کو تحریری درخواست ،

تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ پرانی مویشیاں تلہ گنگ نے وزیراعلی پنجاب ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ، ڈی سی او چکوال ، اور چیئر میونسپل کمیٹی تلہ گنگ سمیت دیگر کو دی گئی تحریر ی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرانی مویشی منڈی کے قریب نالہ پر محسن ٹھیکدار نے پلی بنائی ہے جس کی اونچائی کافی حد تک خطر ناک ہے اور اس پلی کی کسی سائیڈ پر کسی قسم کی کوئی سپورت نہ ہے او پلی دو جگہ سے کریک بھی ہو چکی ہے پلی کے نیچے دو تین جگہ پر بہت گہرے گڑھے کھود کر چھوڑ دیئے گئے ہیں جن میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گڑھے تالاب کا روپ دھار چکے ہیں اگ اس پانی میں کوئی بچہ یا جانور گر گیا تو زندہ بچنا مشکل ہے اور اس گندے پانی سے بیماری بھی پھیلنے کا ڈر ہے اہل محلہ اپیل کرتے ہیں کہ اس پلی کا سب انجینئر سے معائنہ کرایا جائے ، اس میں مٹیریل بھی ناقص استعمال کیاگیا ہے ، اسی ٹھیکدار نے پورے شہر کا سیاسی لیڈروں کی ملی بھگت سے ٹھیکے لے رکھے ہیں التماس ہے کہ پورے تلہ گنگ شہر کے ٹھیکوں کی انکوائری کروائیں اور ملاحضہ فرما کر داد رسی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں