185

تھانہ سٹی چکوال کے علاقے محلہ فاروقی چکوال شہر میں موٹر سائیکل سوار چاقوگروپ کی آمد

چکوال( نمائندہ بے نقاب) تھانہ سٹی چکوال کے علاقے محلہ فاروقی چکوال شہر میں موٹر سائیکل سوار چاقوگروپ کی آمد، ایک شادی شدہ خاتون اور دوسری نوجوان لڑکی کو چاقوگروپ نے چاقو مار کر شدید زخمی کردیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، تھانہ سٹی چکوال پولیس نے دونوں خواتین کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے،

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چکوال میں درج کرائے جانے والے مقدمہ نمبر98میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماریہ اختر زوجہ حسن علی ساکن محلہ فاروقی چکوال شہر گھر سے باہردوکان کی جانب جا رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور چاقو سے اس خاتون پر حملہ کردیا اور اسکے زخمی ہونے کے بعد خود فرار ہو گئے، دوسرا واقعہ بھی محلہ فاروقی میں پانچ گھنٹے بعد پیش آیا جس میں موٹر سائیکل نمبر6941پر سوار نوجوان آئے اور برقعہ پوش نوجوان لڑکی کائنات دختر قیوم کو چاقو مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال انسپکٹر زراعت بلوچ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں خواتین پر ہونے والے حملوں میں ذاتی دشمنی کا خدشہ نظر نہ ہونے کے برابر ہے۔عوامی حلقوں نے اس واقعہ کو نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ذوالفقار احمد کے لئے بڑا چیلنچ قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں