195

تھانہ نیلہ کے علاقہ میں چھ مسلح افراد نے زبردستی ٹریکٹر سے ہل چلاکر ایک شخص کی زمین پر قبضہ کرلیا

چکوال( نمائندہ بے نقاب) تھانہ نیلہ کے علاقہ میں چھ مسلح افراد نے زبردستی ٹریکٹر سے ہل چلاکر ایک شخص کی زمین پر قبضہ کرلیا۔

تصور حسین ولد جہانداد نے پولیس کو بتایا کہ ا سکی ملکیتی زمین پر غلام علی ،رضا علی اور محمد عجائب پسران دیوان علی ، محمد فاروق، مسماۃ فاخرہ بی بی اور مختار بی بی نے ٹریکٹر سے ہل چلا کر ناجائز قبضہ کر لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ سب انسپکٹر سکندر حیات نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ ڈوہمن پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم سے دوران تفتیش تیس بور پستول برآمد کر لیا۔ سب انسپکٹر گلزار حسین نے استغاثہ دیا کہ دوران ریمانڈ ملزم عقیل احمد ولد محمد علی ساکن جنوال ٹاؤن کی نشاندہی پر قصبہ ربال سے پستول تیس بوربرآمد کر لیا جو کہ اقدام قتل کی واردات میں استعمال کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں