306

تلہ گنگ میانوالی قاتل روڈ نے ایک اور جان لے لی،عوامی و سماجی حلقوں کا وفاقی و صوبائی حکومت سے تلہ گنگ میانوالی روڈ ون وے کرنے کا پرزور مطالبہ

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ میانوالی قاتل روڈ نے ایک اور جان لے لی،عوامی و سماجی حلقوں کا وفاقی و صوبائی حکومت سے تلہ گنگ میانوالی روڈ ون وے کرنے کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر محبوب الٰہی ساکن دندہ شاہ بلاول اپنی زوجہ مسماۃ غ ف کے ساتھ موٹر سائیکل پر تلہ گنگ سے دندہ شاہ بلاول آرہا تھا کہ تیز رفتار مسافر کوچ نے انہیں ٹکر ماردی جس سے میاں بیوی موٹر سائیکل سمیت گر گئے ۔موٹر سائیکل سے گرتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محبوب الہٰی کی بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ محبوب الٰہی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔عوامی و سماجی حلقوں اور تلہ گنگ میانوالی روڈ ون وے مہم کی انتظامیہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ کو ون وے کیا جائے۔جبکہ کوٹ قاضی او ر گھمبیر پل بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں بھی مرمت کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں