442

ایڈمن آفیسرتھانہ لاوہ اے ایس آئی سید طاہر عباس شاہ کو ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی جانب سے بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام


لاوہ(تحصیل رپورٹر)ایڈمن آفیسرتھانہ لاوہ اے ایس آئی سید طاہر عباس شاہ کو ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی جانب سے بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام۔تفصیلات کے مطابق انچارج فرنٹ ڈیسک تھانہ لاوہ اے ایس آئی طاہر عباس شاہ کو ڈی پی او چکوال نے اپنا چارج چھوڑے نے قبل گزشتہ روز انہیں ان کی بہتر کارکردگی اور سخت محنت سے کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔سید طاہر عباس شاہ کی تھانہ لاوہ کی تعیناتی سے تھانہ لاوہ میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر پبلک کو ہر قسم کی سہولیات میسر رکھی ہیں۔ڈی پی او چکوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق فرنٹ ڈیسک پر عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔سید طاہر عباس شاہ کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے تھانہ کے تمام ملازمین کو پانچ وقت کی نماز کا سختی سے پابند کیا ہوا ہے اور حوالات میں جو ملزمان بندہوتے ہیں ان کو بھی نماز پنجگانہ کی خصوصی ہدایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں