217

ایم پی اے ملک شہر یار اعوان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،دروٹ ،ڈھیرمونڈکی تعمیر ترقی کا یہ سلسلہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا ۔ چیئرمین ملک خضرحیات ،

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)اہلیان دڑوٹ کے لئے ایم پی اے ملک شہر یار اعوان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں دڑوٹ ڈھیرمونڈ کے لئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا ء پر ملک شہریار کے ممنون ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ملک خضرحیات ،ملک عبدالہادی،حاجی محمد دین ،چودھری وسیم سجاد اور

حاجی کرم دین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک شہر یار اعوان نے ضمنی الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر کے دڑوٹ ،ڈھیرمونڈ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،ملک شہریار اعوان ایم پی اے کی کوششوں سے دڑوٹ میں ڈاکخانے کا اجراء اور سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت تعمیر ترقی کے کئی منصوبے پر کام جاری ہے ، دروٹ ،ڈھیرمونڈکی تعمیر ترقی کا یہ سلسلہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا ۔ایم پی اے ملک شہر یار اعوان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے چند لوگ ہی ہیں جو دروٹ کی ترقی و خوشحالی کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ذاتی مفادات کی سیاست ہی ان کی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دڑوٹ کو تحصیل لاوہ سے الگ کر کے تحصیل تلہ گنگ میں شامل کرانے کا معاملہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے التواء کا شکار ہوا،لیکن اب یہ سمری الیکشن کمیشن پہنچ چکی ہے اور بہت جلد اس کا اجراء ہوجائے گا۔چیئرمین ملک خضرحیات ،ملک عبدالہادی ،حاجی محمد دین ،چودھری وسیم سجاد اور حاجی کرم دین نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں ملک شہر یار کو بھاری لیڈ سے جتوا کر ان کا قرض اتاریں گے ۔ملک شہر یار اعوان سے دڑوٹ ،ڈھیرمونڈ کے عوام کا محبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں