355

پریس کلب لاوہ کی سالانہ حلف برداری تقریب کا انعقاد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن چکوال تابندہ امجدنے تمام عہدیداران و ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)پریس کلب لاوہ کی سالانہ حلف برداری تقریب کا انعقاد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن چکوال تابندہ امجدنے تمام عہدیداران و ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔عوامی و سماجی حلقوں کا نو منتخب ممبران و عہدیداران کو مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب لاوہ کی نئی باڈی برائے 2018 کی حلف برادری کے سلسلے میں تحصیل کمپلیکس لاوہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے ملک شہریار اعوان، چیئرمین ایم سی لاوہ ملک قدیر الطاف، سابق ایم این اے سردار فیض خان ٹمن، سابق ایم این اے اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار منصور ٹمن، رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار شہزاد ٹمن، ممبر ایم سی لاوہ ملک شاہنواز، ممبر ایم سی ملک رزاق احمد، ممبر ایم سی ملک آصف نواز، ممبر ایم سی ملک اسلم، ممبر ایم سی ملک عادل خان ایڈوکیٹ،ممبر ایم سی ملک نواز باہی، ممبر ایم سی ملک حسن احمد، الحاج ملک عطرخان، چیئرمین یوسی رورل لاوہ میاں نذیر عالم، وائس چیئرمین ملک جاوید اقبال، ملک ظفر علی خان، مولانا عبد الستار جماعت اسلامی، چیئرمین یوسی لیٹی ملک عنایت اﷲ، رہنما پاکستان تحریک انصاف سید آصف رضا شاہ، ملک اﷲ یارخان رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق)، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں محمد اکرام، ،منیجر نیشنل بنک حاجی اقبال،ملک مہرخان ستارہ ہلال پٹرولیم، ملک محبوب الحق، ملک امان اﷲ، معروف صحافی محسن قیوم شیخ، معروف صحافی نمائندہ خبریں تلہ گنگ ملک اشفاق حسین ٹہی، ملک سلطان محمود گٹال، ملک محمد اقبال ڈھرنال، ایم سی لاوہ فتح خان، ملک حبیب اختر(اے سی آفس لاوہ)، سینئر کلرک ملک ندیم، نورالٰہی ظہوری، مفتی مشتاق قادری، مفتی شیرخان، مفتی آصف محمود، حافظ سلیم اختر سراجیہ ویلفیئر، سماجی شخصیت حای فتح محمد، ملک فضل الٰہی،طارق نوشیری خیل،الحاج نمبردار ربنواز اعوان، حاجی اقبال بلوچ، ملک یارن خان،ملک اشفاق حیدر، شیرخان تریڑ، حاجی ریاض زرگر،معروف قانون دان ملک شوکت حیات، ملک سکندر حیات،ویلفیئر آفیسر دوست محمد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک شہریار اعوان، سردار منصور حیات ٹمن ،ملک قدیر الطاف اور سردار فیض ٹمن نے ریاست کے چوتھے ستوں صحافت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور لاوہ کی صحافی برادری کو زبردست کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں