250

عوام کے بنیادی مسائل کے حل اورعلاقائی ترقی میرا مشن اور نظریہ ہے، میراجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور عوام کی محبت کا صلہ اور احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتا، سرادار ممتاز ٹمن

تلہ گنگ ( محمود علی شاکر) عوام کے بنیادی مسائل کے حل اورعلاقائی ترقی میرا مشن اور نظریہ ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سرادار ممتاز ٹمن نے کرتے ہوے کہا کہ موجودہ دور حکومت کے دوران اکثر دیہاتوں کو گیس اور بجلی کی سہولت بلا تعصب فراہم کی ہے اور ریکارڈ ترقیاتی کا م کئے ہیں ، میراجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور عوام کی محبت کا صلہ اور احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتا میری سیاست ہمیشہ عوام کی خدمات اور علاقہ میں شرافت کی سیاست میری سوچ اور فکر رہی ہے اور رہے گی ، میری سیاسی جنگ ہمیشہ وڈیرہ شاہی اور عوام کو محکوم رکھنے اور سمجھنے والوں کے خلاف ہے جو خود کو خاص اور عام آدمی کے لیے سیاسی سوچ کو شجر ممنوعہ سمجھتے ہیں اسی وجہ سے مخلوق خدا ہمیں عزت کے قابل سمجھتی ہے اور ہمارے مخالفین کو ہماری سیاسی سوچ کے مقابلہ میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑھتا ہے

، میرا اپنے سیاسی مخالفین کو بھی مخلصانہ مشورہ ہے کہ جبر اور دباو کی سیاست کو ترک کریں اور ہر خاص و عام کو اپنے برابر عزت کا مقام دیں یہی درس ہماری دین بھی ہمیں دیتا ہے ، انھوں نے مزید کیا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ مذکورہ حلقہ میں خدمت کی سیاست کو کس نے پروان چڑھایا سب سے پسماندہ حلقہ میں ڈھوک ڈھوک بجلیِ ، سڑکوں کا جال ، گیس جیسی سہولت کی فراہمی حلقہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،حتکہ ہمارے سیاسی مخالفین کو پے در پے عوام نے اقتدار کی مسند پر بٹھایا لیکن انہوں نے اپنی وڈیرہ شاہی اور مخلوق خدا کو ٹاوٹوں کو تھانہ کچہری کے سپرد کئے رکھا اور اج جب حلقہ کا ووٹراپنے حقوق کے حصول کے لئے ان سے جواب طلب کرتا ہے تو یہ حیلے بہانے کر کے اپنی کارکردگی بتانے کی بجاے ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید شروع کر دیتے ہیں ،سردار ممتاز ٹمن کا کہنا تھا کہ ھم نے عوامی فلاح کے منصوبے پایہ تکمیل پہنچاے ہیں جو ہمارے مخالفین کے لئے تکلیف کا باعث ہیں اور یہی میری کامیابی اور انکی سیاسی ناکامی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں