222

این آر ایس پی کے زیراہتمام پروگرام کا انعقاد، کسانوں کو گندم کے بیج کی تیاری اور اس کو محفوظ کرنے طریقہ کار کی تربیت

تھوہامحرم خان (الیاس شاہ) این آر ایس پی کے زیراہتمام ایل اوکے آفس میں مقامی کسانوں کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام کا میں کسانوں کو گندم کے بیج کی تیاری اور اس کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار بتایا گیااس پروگرام میں مقامی کسانوں کے علاوہ کئی لوگوں نے شرکت

کی این آر ایس پی کی طرف سے جمیل صاحب بھی موجود نے شرکت کی اس موقع پر جمیل صاحب نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ وہ بجائے ڈیلر سے گندم کابیج لینے کے اپنی فصل خود کاشت کریں اور اس کو گریڈکر کے اچھا بیج خود تیار کرسکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے تھوہا محرم خان کے کسانوں کے لیے این آرایس پی کی طرف سے ایل ایس او کو ایک گریڈر مشین دینے کا اعلان بھی کیا کہ این آر ایس پی تھوہا محرم خان کی ایل ایس او کو کو ایک بیج گریڈر مشین مہیا کرے گی جس سے کسان اپنی گندم کو گریڈ کر کے اچھا اور معیاری بیج تیار کرسکیں گے اس موقع پر مقامی کسانوں کے علاوہ میاں محمدبالی ،ملک فتح خان کیالہ،محمداحسان ،محمداقبال،محمدعبداللہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں